Font by Mehr Nastaliq Web

حسینوں پہ تا زیست مرتے رہیں گے

شاہ اکبر داناپوری

حسینوں پہ تا زیست مرتے رہیں گے

شاہ اکبر داناپوری

حسینوں پہ تا زیست مرتے رہیں گے

یہ ہے کام کرنے کا کرتے رہیں گے

ترے تیر سب میرے دل کے لئے ہیں

گزر بھی چکے ہیں گزرتے رہیں گے

شب وصل یوں ہیں سحر ہو نہ جائے

جناب آپ کب تک نکھرتے رہیں گے

اگر زندگی ہے تو اس میں اکبرؔ

وہ زندہ رہیں گے جو مرتے رہیں گے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے