Sufinama

عاشقوں سے ناروا ہے ہے وفائی آپ کی

حسرت موہانی

عاشقوں سے ناروا ہے ہے وفائی آپ کی

حسرت موہانی

MORE BYحسرت موہانی

    عاشقوں سے ناروا ہے ہے وفائی آپ کی

    حد سے بڑھ جائے نہ شان کج ادائی آپ کی

    آرزو کے دل پہ آئیں گی نہ کیا کیا آفتیں

    در پیے انکار ہے ناآشنائی آپ کی

    خوبرو ہیں آپ مانا ہم نے پھر بھی اس قدر

    دیکھیے اچھی نہیں ہے خود ستائی آپ کی

    رہ گئی اہل ہوس میں یادگار حسن و عشق

    ناز برداری ہماری دلربائی آپ کی

    مجھ سے اکثر یہ کہا کرتا ہے وہ مخمور ناز

    دیکھیے نبھتی ہے کب تک پارسائی آپ کی

    اک ہمیں تو کچھ نہیں ہیں آپ کے طاعت گزار

    تابع فرماں ہوئی ساری خدائی آپ کی

    کیسے دیکھے کون دیکھے آپ کا نور جمال

    جان جب ٹھہری ہوئی ہو رونمائی آپ کی

    آپ کو آتا رہا میرے ستانے کا خیال

    صلح سے اچھی رہی مجھ کو لڑائی آپ کی

    برق کا اکثر یہ کہنا یاد آتا ہے مجھے

    تنکے چنوانے لگی ہم سے جدائی آپ کی

    عرض کر کے حال دل کس درجہ ہیں محجوب ہم

    دیکھ کر غصے میں صورت تمتمائی آپ کی

    شاہ جیلاں کے سوا مشکل کشا کے واسطے

    کون کرتا اور حسرتؔ رہنمائی آپ کی

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات حسرت موہانی (Pg. 341)
    • Author : حسرت موہانی
    • مطبع : مکتبہ اشاعت اردو، دہلی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے