Sufinama

آرزو لازم ہے وجہ آرزو ہو یا نہ ہو

حسرت موہانی

آرزو لازم ہے وجہ آرزو ہو یا نہ ہو

حسرت موہانی

MORE BYحسرت موہانی

    آرزو لازم ہے وجہ آرزو ہو یا نہ ہو

    التفات اس کافر خود بیں کی خو ہو یا نہ ہو

    دیکھنا ہے حضرت دل ہم سے ان کے روبرو

    آپ کے بارے میں بھی کچھ گفتگو ہو یا نہ ہو

    چاہتے ہیں وہ چمن میں کثرت حسن گلاب

    موتیا بیلا چنبیلی ناز بو ہو یا نہ ہو

    ہم سے کہتے ہیں کریں گے آج اظہار کرم

    اس سے کچھ مطلب نہیں محفل میں تو ہو یا نہ ہو

    اب کسی کو اور چاہیں گے نہ ہم تیرے سوا

    حسن کی دنیا میں تجھ سا خوبرو ہو یا نہ ہو

    کوئے جاناں میں صلوٰۃ عشق پڑھنے کے لئے

    دیکھیے آب شہادت سے وضو ہو یا نہ ہو

    ان سے نوبت لڑکے پھر ملنے کی آئے یا نہ آئے

    چاک دامان تمنا اب رفو ہو یا نہ ہو

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات حسرت موہانی (Pg. 355)
    • Author : حسرت موہانی
    • مطبع : مکتبہ اشاعت اردو، دہلی (1959)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے