روز و شب رویا کئے شام و سحر رویا کئے
روز و شب رویا کئے شام و سحر رویا کئے
رونے والے تیرے تجھ کو عمر بھر رویا کئے
ہے وفائی سب سے کر کے تو نے دی داد وفا
تیری اس ہمت پہ تیرے نوحہ گر رویا کئے
خامکاری میں بھی تیری وضع داری کا تھا رنگ
یعنی ہم اس سے بھی کر کے درگزر رویا کئے
کچھ خبر ہے تجھ کو اے آسودۂ خواب لحد
شب جو تیری یاد میں ہم تا سحر رویا کئے
تیرے جیتے جی نہ جانی قدر تیری اے عزیز
اپنی اس تقصیر پر ہم کس قدر رویا کئے
جان مخزوں و دل پر غم کی حالت کیا کہوں
یاد کچھ کر کر کے جو باہم دگر رویا کئے
برقؔ کے مرنے کا حسرتؔ واقعہ ایسا نہیں
کچھ نہ روئے آہ اگر ہم عمر بھر رویا کئے
- کتاب : کلیات حسرت موہانی (Pg. 186)
- Author : حسرت موہانی
- مطبع : مکتبہ اشاعت اردو، دہلی (1959)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.