خوشی محسوس کرتا ہوں نہ غم محسوس کرتا ہوں
خوشی محسوس کرتا ہوں نہ غم محسوس کرتا ہوں
مگر ہاں دل میں کچھ کچھ زیر و بم محسوس کرتا ہوں
محبت کی یہ نیرنگی بھی دنیا سے نرالی ہے
الم کوئی نہیں لیکن الم محسوس کرتا ہوں
مری نظروں میں اب باقی نہیں ہے ذوق کفر و دیں
میں اک مرکز پہ اب دیر و حرم محسوس کرتا ہوں
جو لطف زندگانی مل رہا تھا گھٹتا جاتا ہے
خلش جو دل میں رہتی تھی وہ کم محسوس کرتا ہوں
تمہارے ذکر پر کب منحصر ہے دل کی بیتابی
کسی کا ذکر ہو میں چشم نم محسوس کرتا ہوں
کبھی پاتا ہوں دل میں ایک حشر درد بیتابی
کبھی میں اپنے دل میں درد و غم محسوس کرتا ہوں
زباں پر میری شکوہ آ نہیں سکتا زمانے کا
کہ ہر عالم کو میں ان کا کرم محسوس کرتا ہوں
یہ دل میں ہے جو گھبراہٹ یہ آنکھوں میں ہے جو آنسو
اس احساں کو بھی بالائے کرم محسوس کرتا ہوں
خوشی کی مجھ کو اب بہزاد کچھ حاجت نہیں باقی
کہ غم کو بھی میں اب ان کا کرم محسوس کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.