Sufinama

ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا

    پھر ان کا مجھے اک نظر دیکھ لینا

    دکھائیں گی آہیں اثر دیکھ لینا

    وہ آئیں گے تھامے جگر دیکھ لینا

    انہیں اک نظر چشم تر دیکھ لینا

    رلائے گا خوں عمر بھر دیکھ لینا

    ان آہوں کا میری اثر دیکھ لینا

    دو عالم کو زیر و زبر دیکھ لینا

    غضب ہے غضب ہے ارے اف غضب ہے

    ترا مسکرا کر ادھر دیکھ لینا

    بپا دل میں کرتا ہے اک حشر ارماں

    ادا سے ترا اک نظر دیکھ لینا

    یہ کر دے نہ مجذوبؔ محروم سجدہ

    انہیں چار سو جلوہ گر دیکھ لینا

    مأخذ :
    • کتاب : Gufta-e-Majzoob (Pg. 138)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے