عید کا چاند ہے تو عید مبارک ہو تجھے
عید کا چاند ہے تو عید مبارک ہو تجھے
مجھ دعا گو سے یہ کہہ دید مبارک ہو تجھے
نذر لایا ہوں یہ دل اٹھ کے بغل گیر ہو مل
عید میں دید کی فہمید مبارک ہو تجھے
واہ کیا ساز طرب سے ہے تری محفل گرم
عیش و عشرت کی یہ تمہید مبارک ہو تجھے
محتسب میں تو ہوں اک نرگس مخمور کا مست
کر تو مے خواروں پہ تحدید مبارک ہو تجھے
زاہدا راہ حقیقت سے نہیں تجھ کو علم
عمل خیر بہ تقلید مبارک ہو تجھے
کہو منصور سے حق کہہ کے تو سولی پہ چڑھا
ثمرۂ شجرۂ توحید مبارک ہو تجھے
تو تو آزاد قلندر ہے مشائخ میں ترابؔ
شان تجرید و تفردی مبارک ہو تجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.