ہمیں ہے شوق پڑھنے کا یہ ہے اک فضل ربانی
ہمیں ہے شوق پڑھنے کا یہ ہے اک فضل ربانی
اگر کھیلیں تو کیوں کھیلیں نہ کچھ آنی نہ کچھ جانی
اٹھانے سر نہیں دیتی ہے عصیاں کی فراوانی
مدد کیجے مدد کیجے میری محبوب یزدانی
ہمیں دنیا کا کچھ غم ہے نہ ہم کو فکر عقبیٰ ہے
ہمارے سر پہ ہیں سایہ فگن محبوب یزدانی
بچانا میری کشتی کا تمہارے ہاتھ ہے حضرت
کہ دریائے گنہہ کا سر سے اونچا چڑھ گیا پانی
ہم اے اکرمؔ محمد مصطفیٰؐ کے نام لیوا ہیں
ہماری مشکلیں ہو جائیں گی حل سب بہ آسانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.