وصل کی خواہش وفا کا حوصلہ جاتا رہا
وصل کی خواہش وفا کا حوصلہ جاتا رہا
دل لگانے کا مزا او بے وفا جاتا رہا
اب ستم پر بھی نہیں مائل طبیعت یار کی
دوستی کیا دشمنی کا بھی مزا جاتا رہا
بیخودی کا ہو برا یہ بھی خبر ہم کو نہیں
دل گیا یا جاں گئی، کیا جانے کیا جاتا رہا
رنج کا یا رشک کا باقی نہیں اب دل میں نام
تم گلے سے آملے سارا گِلا جاتا رہا
اے اثر ؔدل کے چلے جانے کا کیا اتنا ملال
ایک دن جانا ہی تھا جاتا رہا جاتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.