جو کچھ سوتے سوتے خبر ہو گئی
جو کچھ سوتے سوتے خبر ہو گئی
کھلی آنکھ دیکھا سحر ہو گئی
مصفا یہ خاک کدر ہو گئی
کہ ماوائے نورالبصر ہو گئی
اجل سے ڈراتا ہے کیا مجھ کو شیخ
وہ سو بار خود میرے گھر ہو گئی
سنا جب سے میں نے علیٰ صورتہ
تو کچھ میری صورت دگر ہو گئی
یہ کرنے لگی دل کی غمازیاں
زباں قابل الحذر ہو گئی
بنی یہ بھی روٹی کمانے کی شکل
فقیری بھی علویؔ ہنر ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.