مجھ کو اپنے عشق میں رسوا کیا
مجھ کو اپنے عشق میں رسوا کیا
جو کیا تونے بہت اچھا کیا
کیا دکھایا قد موزوں آپ نے
سرو کو گلزار میں سیدھا کیا
بے حجابانہ رہے تم غیر سے
اپنے محرم سے مگر پردا کیا
رو دیا محفل میں ان کو دیکھ کر
میری آنکھوں نے مجھے رسوا کیا
جلوہ آرا صورت آدم میں تھا
سب فرشتوں نے تجھے سجدہ کیا
ہے ستم تیرا کرم میرے لئے
میں نے کب اس بات کا شکوہ کیا
ہو گیا واقفؔ ہلاک تیغ ناز
آشنا کیسا تھا تم نے کیا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.