جان جان عاشقاں دیکھا تمہیں
جان جان عاشقاں دیکھا تمہیں
مرہم زخم نہاں دیکھا تمہیں
ہے تمہارا ہر جگہ نور و ظہور
کیا بتاؤں میں کہاں دیکھا تمہیں
مار ڈالا اور زندہ بھی کیا
مہرباں نا مہرباں دیکھا تمہیں
تم کو پایا ہم نے سلطان عرب
دلبر ہندوستاں دیکھا تمہیں
صومعہ میں میکدے میں دیر میں
اک تمہیں نکلے جہاں دیکھا تمہیں
آئی بیرنگی تمہارے رنگ میں
صدبہار گلستاں دیکھا تمہیں
ہے تمہیں سے جملہ اشیا کا وجود
سب میں پیدا وہ نہاں دیکھا تمہیں
جو تمہارے راز سے واقفؔ ہوا
ہر کسی میں بے گماں دیکھا تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.