ہر جگہ ہوں کہاں نہیں ہوں میں
ہر جگہ ہوں کہاں نہیں ہوں میں
جلوہ گر ہوں نہاں نہیں ہوں میں
بے کم و کیف ذات میری ہے
پر چنین و چناں نہیں ہوں میں
ہر جگہ مانتے ہیں سب مجھ کو
خود یقیں ہوں گماں نہیں ہوں میں
میں ہوں حد قیود سے باہر
لا مکاں ہوں مکاں نہیں ہوں میں
مضمحل میرے سامنے ہے سب
بے نشاں ہوں نشاں نہیں ہوں میں
دیر و کعبہ مجھی سے روشن ہے
کیا یہاں کیا وہاں نہیں ہوں میں
ہے یہی بات دھیان میں واقفؔ
وہی سب کچھ ہاں نہیں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.