خلق میں جلوہ کناں میں ہی تو ہوں
خلق میں جلوہ کناں میں ہی تو ہوں
سب کی آنکھوں سے نہاں میں ہی تو ہوں
قیس کی تصویر ہوں لیلیٰ کی شکل
ہر کسی کا رازداں میں ہی تو ہوں
بھولے بھٹکوں کا بنا ہوں رہنما
نقش پائے کارواں میں ہی تو ہوں
جو انا کا شور تھا منصور میں
حق یہ ہے اس کی زباں میں ہی تو ہوں
دیکھتا ہوں آپ میں اپنا جمال
موجد کون و مکاں میں ہی تو ہوں
سب میں ہوں اور سب سے رہتا ہوں جدا
بانشاں و بے نشاں میں ہی تو ہوں
کون ہے آگاہ میرے حال سے
واقفؔ راز نہاں میں ہی تو ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.