وہی ہرجا بہار گلستاں ہے
وہی ہرجا بہار گلستاں ہے
عیاں ہے رنگ میں بو میں نہاں ہے
ظہور شخص و نور عکس ہے ایک
بشر آئینہ بن کر درمیاں ہے
اسی سے ہے حیات جملہ اشیاء
جسے دیکھا نشان بے نشاں ہے
وہی ساغر وہی مینا وہی خم
وہی میکش وہی پیر مغاں ہے
اسے کہتے ہیں سب عنقائے مغرب
ہمیشہ لا مکاں میں آشیاں ہے
اشارہ آنکھ کی ہے پتلیوں کا
کہ وہ نور نظر میرا یہاں ہے
وہی گویا وہی سنتا ہے واقفؔ
تماشا ہے کہ بے گوش و زباں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.