Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب غمِ پیہم سے تھک کر چور ہو جاتا ہے دل

اقبال گنگوہی

جب غمِ پیہم سے تھک کر چور ہو جاتا ہے دل

اقبال گنگوہی

MORE BYاقبال گنگوہی

    دلچسپ معلومات

    بیاض عبداللہ نیازی قوال

    جب غمِ پیہم سے تھک کر چور ہو جاتا ہے دل

    رک ذرا سی ٹھیس لگتی ہے تو بھر آتا ہے دل

    یاد کر کے جانے کیا کیا پہلے گھبراتا ہے دل

    اور پھر گھٹ گھٹ کے جی ہی جی میں رہ جاتا ہے دل

    در حقیقت زندگی کا لطف جب پاتا ہے دل

    ناسمجھ بن کر کسی کے دل سے ٹکراتا ہے دل

    رقص کرتی ہیں بہاریں جھوم جاتا ہے چمن

    جب تصور کی فضا میں دل سے ٹکراتا ہے دل

    شامِ تنہائی کی شاید ہورہی ہے انتہا

    چھپتے جاتے ہیں ستارے ڈوبتا جاتا ہے دل

    پھر سنواری جا رہی ہے از سرِنو زندگی

    سب خطا آنکھوں کی ہوتی ہے سزا پاتا ہے دل

    گھونٹ دیتی ہیں گلہ جذبات کا خود دار ہاں

    اپنے ہی ہاتھوں سے خود مجبور ہو جاتا ہے دل

    ڈوبتے تاروں کی ان مایوس راتوں کی قسم

    کتنی بے چینی سے پھر تیرے ہی گن گھاتا ہے دل

    وقت اک ایسا بھی آتا ہے محبت میں ضرور

    دل کو سمجھاتا ہوں میں اور مجھ کو سمجھاتا ہے دل

    جانے کیوں اقبالؔ کچھ بیٹھے ہی بیٹھے اِ ن دنوں

    ڈبڈا آتی ہیں آنکھیں اور بھر آتا ہے دل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے