Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنے شیدائی کی وہ خوب خبر رکھتے ہیں

اقبال رضا

اپنے شیدائی کی وہ خوب خبر رکھتے ہیں

اقبال رضا

MORE BYاقبال رضا

    اپنے شیدائی کی وہ خوب خبر رکھتے ہیں

    خود نظر آتے نہیں سب پہ نظر رکھتے ہیں

    لاکھ رسوا کرے ہم کو یہ زمانہ لیکن

    ہم نگاہوں میں سدا آپ کا در رکھتے ہیں

    اتفاق اس کو کہیں یا کہ مقدر اپنا

    حسن تم رکھتے ہو ہم حسن نظر رکھتے ہیں

    مانگنے کا نہیں آتا ہے سلیقہ ہم کو

    وہ نوازش کا مگر خوب ہنر رکھتے ہیں

    خود تڑپ جاتے ہیں وہ دیکھ کے مجھ کو مضطر

    موم جیسا مرے سرکار جگر رکھتے ہیں

    حسن اقبال فقط ان کو نظر آتا ہے

    دیکھنے والے اگر حسن نظر رکھتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 474)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے