Font by Mehr Nastaliq Web

یوں انہیں احوالِ دردِ عشق سمجھاتا ہے دل

اقبال صفی پوری

یوں انہیں احوالِ دردِ عشق سمجھاتا ہے دل

اقبال صفی پوری

MORE BYاقبال صفی پوری

    یوں انہیں احوالِ دردِ عشق سمجھاتا ہے دل

    ہر نفس غم کی نئی تصویر بن جاتا ہے دل

    شامِ غم کچھ آنسوؤں سے یوں بہل جاتا ہے دل

    کہکشاں بھی سامنے آئے تو ٹھکراتا ہے دل

    اور کچھ سوزِ نہاں کی آگ بھڑکاتا ہے دل

    اشک برسانے سے قابو میں کہیں آتا ہے دل

    روز اک سیلِ تمنا روز اک طوفانِ شوق

    اپنی ہی طغیانیوں میں ڈوبتا جاتا ہے دل

    ان سے ہی وابستہ رہ کر زندگی ہے زندگی

    وہ اگر دامن چھڑا لیں پھر تو مر جاتا ہے دل

    یہ نگاہ و دل کا رشتہ بھی ہے نازک کس قدر

    ہر نگاہِ لطف کی جنبش پہ گھبراتا ہے دل

    سوز و سازِ غم میں ہیں دونوں برابر کے شریک

    دل کو سمجھاتا ہوں میں اور مجھ کو سمجھاتا ہے دِل

    کوئی شیشہ مل رہا ہے جیسے ساغر سے گلے

    اف وہ نازک ساعتیں جب دل سے ٹکراتا ہے دل

    کِس قدر تاریک ہیں لمحاتِ شامِ انتظار

    بجھتے جاتے ہیں ستارے ڈوبتا جاتا ہے دل

    وہ نگاہیں دے رہی ہیں لاکھ پیغام سکوں

    اس کو کیا کیجے کہ بے قابو ہوا جاتا ہے دل

    ہر نفس اک شعلہ ہے اقبالؔ ہر ڈھڑکن ہے آگ

    غم میں جلتا ہے تو جلتا ہی چلا جاتا ہے دل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے