Font by Mehr Nastaliq Web

نگاہِ دوست تیرا اک اشارا

اقبال صفی پوری

نگاہِ دوست تیرا اک اشارا

اقبال صفی پوری

MORE BYاقبال صفی پوری

    نگاہِ دوست تیرا اک اشارا

    پھر اس کے بعد ہر غم ہے گوارا

    غلط ہے نا خدا تیرا سہارا

    محبت خود ہی طوفاں خود کنارا

    میں کر لوں ہر تمنا سے کنارا

    مجھے مل جائے بس دامن تمہارا

    ارے دامن جھٹک کر جانے والے

    کسی نے دیر تک تجھ کو پکارا

    اٹھا دے بڑھ کے پردہ چشم مشتاق

    در و دیوار کا کب تک سہارا

    یہ اپنی اپنی تقدیرِ طلب ہے

    مجھے طوفاں ملا تجھ کو کنارا

    محبت کا یہ میداں بھی عجب ہے

    یہاں بازی وہی جیتا جو ہارا

    دمِ رخصت وہ میرا عالمِ شوق

    صدا دی دل نے نظروں نے پکارا

    وہ عالم بھی ہے کیا عالم کی جس دم

    غمِ دشمن بھی ہو جائے گوارا

    ہجوم یاس سے گھبرانے والے

    اسی طوفاں میں ملتا ہے کنارا

    نہ کر اے دل ملالِ کم نگاہی

    بہت ہوتا ہے اتنا بھی سہارا

    لرز کر رہ گیا ہر تار ہستی

    بہت نزدیک سے تو نے پکارا

    جھکا لیں خود نگاہیں میں نے اقبالؔ

    شکستِ حسن تھی کس کو گوارا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے