Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق میں آ عجب مزا دیکھا

شاہ نیاز احمد بریلوی

عشق میں آ عجب مزا دیکھا

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    عشق میں آ عجب مزا دیکھا

    خویش و بیگانہ آشنا دیکھا

    نکتۂ ایمان سے واقف ہو

    چہرۂ یار جا بجا دیکھا

    بلکہ یہ بولنا تکلف ہے

    ہم نے اس کو سنا ہے یا دیکھا

    دیکھتا آپ ہے سنے ہے آپ

    نہ کوئی اس کے ماسوا دیکھا

    صورت گل میں کھلکھلا کے ہنسا

    شکل بلبل میں چہچہا دیکھا

    شمع ہو کر کے اور پروانہ

    آپ کو آپ میں جلا دیکھا

    کر کے دعویٰ کہیں انا الحق کا

    بر سر دار وہ کھنچا دیکھا

    تھا وہ برتر شما‌ و ما سے نیازؔ

    پھر وہی اب شما‌ و ما دیکھا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 133)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے