عشق نے دل کو نوجوان کیا
عشق نے دل کو نوجوان کیا
ہجر نے تن کو ناتوان کیا
تیری الفت نے ہم سے اے پیارے
ایک عالم کو بد گمان کیا
پھر گئے ہم سے آشنائے قدیم
عشق میں سب کا امتحان کیا
قصۂ عشق سب گئے تھے بھول
تازہ ہم نے یہ داستان کیا
اڑ گیا سن کے ہوش ناصح کا
حال دل میں نے جب بیان کیا
کہیے اس طفل کو جوان طالع
پیر کو جس پہ مہربان کیا
کیا عجب ہے وہ طالب اس کا ہو
جس نے مطلوب اک جہان کیا
ہے وہ بے شک ترابؔ کا جاناں
صدقے جس پر میں اپنا جان کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.