جاتے ہوئے دم کو بھلا روکے کوئی کب تک
جاتے ہوئے دم کو بھلا روکے کوئی کب تک
آنا ہے تو آ جا کہ نفس باقی ہے اب تک
آتا ہے نظر حال برا دم بہ دم اس کا
بچنے کا نہیں سنتے ہو بیمار یہ شب تک
کونین سے کیا کام ہے دیوانے کو تیرے
آرام نہ ہو اس کو تجھے دیکھے نہ جب تک
ڈرتا نہیں میں محتسب اور شیخ سے ملاں
سنتا ہے مرا شورِ جنوں پہنچا ہے سب تک
پہنچی ہے یہاں ضعف سے یہ عشقؔ کی حالت
جو سانس یکا یک نہیں آ سکتی ہے لب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.