جب نگاہ لطف مجھ پر آپ کی ہو جائے گی
جب نگاہ لطف مجھ پر آپ کی ہو جائے گی
میری دنیائے محبت دوسری ہو جائے گی
تیرے جلووں سے مجھے جب آگہی ہو جائے گی
ذرے ذرے سے نمایاں روشنی ہو جائے گی
میں نے قدموں پر کسی کے سر رکھا تھا فطرتاً
کیا خبر تھی فرض یہ بھی بندگی ہو جائے گی
مجھ سے پردہ ہی مناسب ہے ترا پردہ نشیں
ورنہ ذوق دید میں میرے کمی ہو جائے گی
دی صدا یہ ہاتف غیبی نے ہنگام دعا
آرزو پوری عزیز وارثیؔ ہو جائے گی
- کتاب : کلیات عزیز (Pg. 75)
- Author : عزیز وارثی
- مطبع : مرکزی پنٹرز، چوڑی والان، دہلی (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.