جہاں میں عشق کا سنتے ہیں رولا
جہاں میں عشق کا سنتے ہیں رولا
کہیں دیکھا ہے تم نے میرے مولا
ارے دل عشق سے بیزار ہو تو
جہاں میں مست ہے اب سب سے اولا
نہیں ملتا کسی کے ساتھ یہ دل
الٰہی کس طرح کا ہے یہ ڈولا
نہ ہم سنگ ہو سکا آنسو کے گوہر
محبت کی ترازو میں جو تولا
لگائی آگ کس نے میرے دل میں
جو ان آنکھوں میں یہ پانی ہے کھولا
ترے کوچے میں کیا قدرت جو آوے
دہن سے گو نکالے عشقؔ ڈھولا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.