Font by Mehr Nastaliq Web

اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوہ ترا

جلال الدین توفیق

اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوہ ترا

جلال الدین توفیق

MORE BYجلال الدین توفیق

    اس نے کہا ہستی تری میں نے کہا جلوہ ترا

    اس نے کہا پھر نیستی میں نے کہا پردا ترا

    اس نے کہا جانا مرا میں نے کہا میری اجل

    اس نے کہا پھر زندگی میں نے کہا آنا ترا

    اس نے کہا شام بلا میں نے کہا گیسو ترے

    اس نے کہا صبحِ صفا میں نے کہا چہرا ترا

    اس نے کہا بارانِ غم میں نے کہا رونا مرا

    اس نے کہا برقِ ستم میں نے کہا ہنسنا ترا

    اس نے کہا تو کون ہے میں نے کہا نقشِ قدم

    اس نے کہا منزل تری میں نے کہا کوچا ترا

    اس نے کہا کیا کام ہے میں نے کہا خدمت تری

    اس نے کہا کیا نام ہے میں نے کہا بندا ترا

    اس نے کہا دل لے گیا؟ میں نے کہا ہاں لے گیا

    اس نے کہا وہ کون تھا میں نے کہا غمزا ترا

    اس نے کہا کیا دل میں ہے میں نے کہا الفت تری

    اس نے کہا کیا سر میں ہے میں نے کہا سودا ترا

    اس نے کہا کس سے گلہ میں نے کہا تقدیر سے

    اس نے کہا تقدیر کیا میں نے کہا منشا ترا

    اس نے کہا شب کون تھا میں نے کہا توفیقؔ تھا

    اس نے کہا وہ کون ہے میں نے کہا شیدا ترا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے