Sufinama

یہ اندھیرا پہلے سورج کو چرا لے جائے گا

جوہر نوری

یہ اندھیرا پہلے سورج کو چرا لے جائے گا

جوہر نوری

MORE BYجوہر نوری

    یہ اندھیرا پہلے سورج کو چرا لے جائے گا

    پھر زمانے سے اجالوں کو اٹھا لے جائے گا

    تپتے صحرا کی بجھانے تشنگی کے واسطے

    اپنی آنکھوں میں سمندر وہ چھپا لے جائے گا

    جس جگہ پر چل رہی ہیں نفرتوں کی آندھیاں

    پیار کی شمع کوئی کیسے جلا لے جائے گا

    حادثہ کوئی نہ آئے گا سفر میں اس کو پیش

    ساتھ اپنے جو کوئی ماں کی دعا لے جائے گا

    زرد پتے اس لئے ہیں خوف سے سہمے ہوئے

    کوئی جھونکا آئے گا ہم کو اڑا لے جائے گا

    میں خیالوں کے سفر میں بھول سا یہ بھی گیا

    اپنے گھر تک کون سا اب راستہ لے جائے گا

    تیرگی کا خوف جوہرؔ نہ کوئی رہزن کا ڈر

    جو سفر میں ساتھ عشق مصطفیٰ لے جائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے