جدھر دیکھتا ہوں جہاں دیکھتا ہوں
جدھر دیکھتا ہوں جہاں دیکھتا ہوں
خدا ہی کا جلوہ عیاں دیکھتا ہوں
نہ تن دیکھتا ہوں نہ جاں دیکھتا ہوں
تجھی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں
اگر کوئی جانے جہاں غیر حق ہے
سو میں اس کو دھوکا گماں دیکھتا ہوں
یہ جو کچھ کہ پیدا ہے سب عین حق ہے
کہ اک بحر ہستی رواں دیکھتا ہوں
جسے ذات بے رنگ و بے چوں کہیں ہم
بہر رنگ جلوہ کناں دیکھتا ہوں
نیازؔ اب ہوا ناتوانی سے تو پیر
ولے عشق تیرا جواں دیکھتا ہوں
- کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 146)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.