Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس نے اے رشک پری تجھ کو نہ دیکھا ہو گا

شاہ اکبر داناپوری

جس نے اے رشک پری تجھ کو نہ دیکھا ہو گا

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    جس نے اے رشک پری تجھ کو نہ دیکھا ہو گا

    آدمی ہو کہ ملک آنکھ کا اندھا ہوگا

    کی نظر اپنی حقیقت پہ تو ثابت یہ ہوا

    یہ وہی قطرہ ہے اک روز جو دریا ہوگا

    نقش اگر ہے تو ہے نقاش کا ہونا بھی ضرور

    انجمن ہے تو کوئی انجمن آرا ہوگا

    دیکھ کر ہم تجھے آنکھوں کو تو خوگر کر لیں

    سنتے ہیں حشر میں دیدار خدا کا ہوگا

    نعمت فقر کی لذت کچھ اسی سے پوچھو

    صاحب فقر کو جس نے کبھی دیکھا ہوگا

    سیر دکھلائے گی تاثیر محبت پس مرگ

    قبر پر میری پری زادوں کا میلا ہوگا

    آ گیا تیغ بکف وہ مرا قاتل اکبرؔ

    آج تو میرے تڑپنے کا تماشہ ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے