Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس طرح دیوانہ اے دل تو ہوا

شاہ تراب علی قلندر

جس طرح دیوانہ اے دل تو ہوا

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    جس طرح دیوانہ اے دل تو ہوا

    مجنوں ایسا کم کوئی عاقل ہوا

    عشق میں جس کے گیا میں سب کو بھول

    یاد سے میری وہ کیوں غافل ہوا

    چھیڑتے ہیں سب دیوانہ جان کے

    راہ چلنا مجھ پر اب مشکل ہوا

    جس سے میں رو رو کے یہ کہتا ہوں حیف

    فقر میں ایسا میں نا قابل ہوا

    پھنس گیا دل زلف میں اک شوخ کے

    پی کے جام عشق لا یعقل ہوا

    دیکھ پڑتا ہے وہی اب سبب سے

    باوجود علم یوں جاہل ہوا

    ہنس کے وہ مجھ سے یہی کہتا ہے واہ

    تو تو اپنے فن میں اب کامل ہوا

    عشق میں جیسا تو بیدل ہے ترابؔ

    جگ میں ایسا کون صاحب دل ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے