Sufinama

جو لائے مے کدہ میں اس کو ثواب ہو گا

کیف لکھنؤی

جو لائے مے کدہ میں اس کو ثواب ہو گا

کیف لکھنؤی

MORE BYکیف لکھنؤی

    جو لائے مے کدہ میں اس کو ثواب ہو گا

    کعبے چلا ہے زاہد کیسا خراب ہو گا

    بربادیٔ فنا سے خالی نہیں جبیں بھی

    اک روز ذرہ ذرہ یہ آفتاب ہو گا

    تا زندگی رہا ہے دانتوں کا اوس کے سودا

    محشر میں موتیوں پر اپنا حساب ہو گا

    یارب سبیل رکھ کر پیر مغاں پکارے

    لللہ پیتے جاؤ پیاسو ثواب ہو گا

    احباب دے کے مٹی روئیں گے کیا لحد پر

    دو بول فاتحہ بھی پڑھنا عذاب ہو گا

    اک آہ سے تو میری بے تاب ہو گئے تم

    کہیے تو میرے دل کو کیا اضطراب ہو گا

    بے نشہ ہم کو زاہد کچھ سوجھتا نہیں ہے

    بتلا دے مے کدہ کا رستہ ثواب ہو گا

    ہے گرم دھوپ سے بھی سایہ مرے چمن کا

    صیاد میرے خاطر جل کر کباب ہو گا

    بے ہوش کل اٹھا کر لائے تھے کیفؔ کو ہم

    پھر آج مے کدہ میں خانہ خراب ہو گا

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 25)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے