نہیں معلوم وہ کب لے گیا دل
نہیں معلوم وہ کب لے گیا دل
ابھی میری بغل میں تھا مرا دل
بھرے تھے گل ہی جس دامن میں گل چیں
سو اب لختِ جگر ہے اس میں یا دل
ابھی کر بیٹھتے ہم ترکِ دنیا
جو دولت پر ہمارا دوڑتا دل
پریشاں رات دن رہتا ہے شاید
کسی کی زلف کا ہے مبتلا دل
چمن میں دیکھتے اس گل بدن کو
شگفتہ مثلِ غنچہ ہوگیا دل
نصیبوں کی کہاں تک کہیے خوبی
جو اس کے پاس جوششؔ لے گیا دل
تو وہ منہ پھیر کر جھنجھلا کے بولا
اٹھا بھی تحفگی رکھتا ہے کیا دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.