Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جنوں میں ایک دن ڈنکا بجے گا جوش ایماں کا

شوق نیموی

جنوں میں ایک دن ڈنکا بجے گا جوش ایماں کا

شوق نیموی

MORE BYشوق نیموی

    جنوں میں ایک دن ڈنکا بجے گا جوش ایماں کا

    ہے اِلا اللہ آوازہ مرے چاک گریباں کا

    ورق مجھ کوجو ہاتھ آ جائے خورشید درخشاں کا

    تو لکھوں وصف روئے پاک کچھ محبوب یزداں کا

    خیال تن نہ پھر آیا جو نکلی روح قالب سے

    رہا ہو کر نا دیکھا خواب بھی یوسف نے زنداں کا

    کسی کا صانع کونین کھینچے گا مگر نقشہ

    ورق سادہ پڑا ہے آج تک مہر درخشاں کا

    عجب شاداب ہے لاکھوں گل زخم اس میں کھلتے ہیں

    نہال دل مرا سینچا ہوا ہے آب پیکاں کا

    ہوئے ارباب محفل خوش خدا نے آبرو رکھ لی

    کہ تھا شوقؔ امتحاں اس دم تری طبع سخن داں کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے