کہیں تجھ سے کیا ہم کہ کیا جانتے تھے
کہیں تجھ سے کیا ہم کہ کیا جانتے تھے
خدا وند میرے خدا جانتے تھے
سلام و دعا آگے لکھتے تھے ہم بھی
تجھے آپ سے جب جدا جانتے تھے
نہ تھیں خوبیاں جب تلک تیری ظاہر
تجھے آپ سے آشنا جانتے تھے
جفاؤں سے شاکی جو ہوتے نہ تھے ہم
مری جان تیری ادا جانتے تھے
لگاوٹ جو تھی ہم سے دل سے نہ تھی وہ
میاں ہم بھی یہ مدعا جانتے تھے
ترے عشق سے لاگ تھی دل کو جب تک
دم اپنے کو ہمدم ہوا جانتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.