کہیں بیٹھے تو دل برداشتہ سے
کہیں بیٹھے تو دل برداشتہ سے
فقیروں کا مکاں کوئی نہیں ہے
سنا کرتے ہیں ہم یوں سب کی جیسے
ہماری داستاں کوئی نہیں ہے
جہاں میں ہوں وہاں تو بھی ہے اے دوست
جہاں تو ہے وہاں کوئی نہیں ہے
بدل جاتا ہے ہر لمحے وہ کافر
مقام عاشقاں کوئی نہیں ہے
ہے میر کارواں ہر اک یہاں پر
کہ میر کارواں کوئی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.