Font by Mehr Nastaliq Web

کہوں کیا حال زاہد وادیٔ_طیبہ کی نزہت کا

حسن رضا بریلوی

کہوں کیا حال زاہد وادیٔ_طیبہ کی نزہت کا

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    کہوں کیا حال زاہد وادیٔ طیبہ کی نزہت کا

    کہ ہے خلد بریں چھوٹا سا ٹکڑا میری جنت کا

    بلاتے ہیں اسی کو جس کی پگڑی وہ بناتے ہیں

    کمر بندھنا دیار طیبہ کو کھلنا ہے قسمت کا

    نہ کر رسوائے محشر واسطہ محبوب کا یا رب

    یہ مجرم دور سے آیا ہے سن کر نام رحمت کا

    مرادیں مانگنے سے پہلے ملتی ہیں مدینہ میں

    ہجوم جود نے روکا ہے بڑھنا دست حاجت کا

    شب اسریٰ ترے جلوے نے کچھ ایسا سماں باندھا

    کہ اب تک عرش اعظم منتظر منتظر تیری رجعت کا

    یہاں کے ڈوبتے دم میں ادھر جا کر ابھرتے ہیں

    کنارا ایک ہے نہر ندامت بحر رحمت کا

    غنی ہے دل بھرا ہے نعمت کونین سے دامن

    گدا ہوں میں فقیر آستان خود بدولت کا

    الٰہی بعد مردن پردہ ہائے حائل اٹھ جائیں

    اجالا میرے مرقد میں ہو ان کی شمع قربت کا

    سنا ہے روز محشر آپ ہی کا منہ تکیں گے سب

    کہاں پورا ہوا مطلب دل مشتاق رویت کا

    ہمیں بھی یاد رکھنا ساکنان کوچۂ جاناں

    سلام شوق پہنچے بیکسان دست غربت کا

    حسنؔ سرکار طیبہ کا عجب دربار عالی ہے

    در دولت پہ اک میلا لگا ہے اہل حاجت کا

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 114)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے