اب بھی شیدا ہے زمانے کا زمانہ ترا
اب بھی شیدا ہے زمانے کا زمانہ ترا
ہائے دن سن وہ ترے اف وہ زمانہ ترا
ایک ساقی کے نہ ہونے سے ہے کیا بے لطفی
کہ نہیں رنگ وہ اے بزم شبانہ ترا
ضد لڑکپن کی گئی اب ہے جوانی کا غرور
نہ رہا وہ نہ رہے گا یہ زمانہ ترا
دل بے تاب سنبھل خوف ہے رسوائی کا
حال دیکھے نہ کوئی مضطربانہ ترا
کہہ دے کہہ دے کہ ہم آ جائیں گے انشا اللہ
گو ارادہ نہ صحیح مستقلانا ترا
دل چرایا ہے مرا کس نے خدا ہی جانے
نام لیتا ہے کوئی بے ادبانہ ترا
میں بہی خواہ جہاں اور جہاں میرا عدو
تو زمانے سے خفا اور زمانہ ترا
ہوتی ہیں عاشق و معشوق میں جو جو باتیں
وہ کہانی ہے مری یا ہے فسانہ ترا
میری صوتیں اور اک تری بے پروائی
لاکھ شکوے مرے اور ایک بہانہ ترا
رنج و راحت کے مزے سب کو کم و بیش ملیں
غیر کا ساتھ مرا ہاتھ ہو شانہ ترا
مجھ سے کچھ کم نہیں اے عشق تری رسوائی
جس سے سنئے وہ سناتا ہے فسانہ ترا
مجھ کو تاخیر کا شکوہ نہیں ہاں اور سنو
آئینہ ترا ہے زلفیں تیری شانہ ترا
کس سے شکوہ ہے شکایت ہے یہ کس سے کیفیؔ
کوئی بے گانہ یہاں ہے نہ یگانہ ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.