کلام رند میں اکثر حقیقت آ ہی جاتی ہے
کلام رند میں اکثر حقیقت آ ہی جاتی ہے
کنم اک چیز ہے ایسی طبیعت آ ہی جاتی ہے
ہزاروں مسجدیں ہوں جنتیں ہوں عرش ہوں لیکن
نہ ہو پیش نظر دلبر قیامت آ ہی جاتی ہے
کئی نا کامیاں محرومیاں رسوائیاں لے کر
عموماً خانۂ دل میں محبت آ ہی جاتی ہے
خودی خود اعتمادی میں بدل جائے تو بندوں کو
خدا سے سرکشی کرنے کی نوبت آ ہی جاتی ہے
زبان عشق گر سمجھائے فرمان خداوندی
تو مے خانے کی زد میں پھر شریعت آ ہی جاتی ہے
فقیر قادریؔ جو دیکھتے ہیں چشم بینا سے
تو بندے کو خدا کہنے کی جرأت آ ہی جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.