Sufinama

عجب کہ یاد میں وہ زلف مشک سا نہ رہے

شاہ کمال علی

عجب کہ یاد میں وہ زلف مشک سا نہ رہے

شاہ کمال علی

MORE BYشاہ کمال علی

    عجب کہ یاد میں وہ زلف مشک سا نہ رہے

    وہ کون سر ہے کہ جس سر میں یہ ہوا نہ رہے

    خیالِ یار کا رہنا ہے چشمِ گریاں سوں

    جہاں کہ چشمہ نہ جاری ہو کارواں نہ رہے

    جو وصل ہو بھی میسّر تو کیا کہوں احوال

    دو چار یار کے منہ میں میری زباں نہ رہے

    عجب کہ موسم پیری میں خوابِ غفلت ہو

    کہ صبح ہوئے سرا بیچ کارواں نہ رہے

    جسے شعور ہے کچھ بھی وہ اس قدر جانے

    قضا بھی کچھ ہے اگر بندۂ رضا نہ رہے

    یہ بادیۂ محبّت میں بے دلیل نہ جا

    کہ کارواں کو خطر ہے جو رہنما نہ رہے

    خطر ہے بحرِ خرد میں اگر جنوں نہ ہوئے

    جہاز غرق ہو اس میں گر اس میں ناخدا نہ رہے

    مأخذ :
    • کتاب : بہارمیں اردو کی صوفیانہ شاعری (Pg. 121)
    • Author : محمد طیب ابدالی
    • مطبع : اسرار کریمی پریس الہ آباد (1988)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے