فراق بیچ کوئی دیکھے ہے بہار چمن
فراق بیچ کوئی دیکھے ہے بہار چمن
ہوئی ہے جنت اعلیٰ حجیم کے مانند
ملے جو مردم بینا سوں اہل چشم کوئی
پلک میں پہنچے فلک پر نگاہ کے مانند
فروغ صبح تبسم کا اس کی گر دیکھے
تمام ذرہ ہووے آفتاب کے مانند
یہ زہد خشک کو اپنے دکھاوے ہے دریا
فریب دیوے ہے زاہد سراب کے مانند
فغاں کو سن کے مری آہ کس کو تاب رہے
اگرچہ کانپوں ہوں تار رباب کے مانند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.