Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غضب ہے جس بت کافر پہ اپنا دم نکلتا ہے

کرامت علی شہیدیؔ

غضب ہے جس بت کافر پہ اپنا دم نکلتا ہے

کرامت علی شہیدیؔ

MORE BYکرامت علی شہیدیؔ

    غضب ہے جس بت کافر پہ اپنا دم نکلتا ہے

    نیا تابوت اس کے کوچہ سے ہر دم نکلتا ہے

    نہ رکھ آنکھوں پہ میرے آستینِ لطف اے ہمدم

    کہ اشکِ سرخ کے ہمراہ دل کا غم نکلتا ہے

    دکھا کر اپنی آرایش پرے مجھ کو نہ دھوکا دے

    کسی کے سادہ پن میں اور ہی عالم نکلتا ہے

    نہیں خاطر میں لاتا وہ مرے آزردہ ہونے کو

    یہ سن رکھا ہے ظالم نے پھنسا دل کم نکلتا ہے

    سمجھ کر اجنبی میں جس سے دل کا راز کہتا ہوں

    خجل ہوتا ہوں کیا کیا جب ترا محرم نکلتا ہے

    شہیدیؔ سے نہیں واقف ہیں ہم ہاں اتنے واقف ہیں

    کوئی راتوں کو یاں کرتا ہوا ماتم نکلتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے