Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا سیاہی سے شب ہجراں کے ڈر جاتا ہے دل

کرامت علی شہیدیؔ

کیا سیاہی سے شب ہجراں کے ڈر جاتا ہے دل

کرامت علی شہیدیؔ

MORE BYکرامت علی شہیدیؔ

    کیا سیاہی سے شب ہجراں کے ڈر جاتا ہے دل

    طفل بدخو کی طرح رہ رہ کے چلاتا ہے دل

    ہم نے دیکھا ہے تماشا آمدِ سیلاب کا

    کب کسی کے روکے سے رکتا ہے جب آتا ہے دل

    وصل کی شب میں نہ تھا دلدار کو بھی اضطراب

    میرے برمیں جیسے روز ہجر گھبراتا ہے دل

    کس قدر شیریں شمائل ہے تو اے شاخِ نبات

    دیکھتا ہوں جب تجھے سو سو مزے پاتا ہے دل

    شعلہ کو لرزش نہیں ہوتی مکانِ بند میں

    سینۂ عاشق میں کیوں ہر لحظہ تھراتا ہے دل

    ایک دلبر کے ہوں مفتوں جس طرح دو وضعدار

    دل سے شرماتا ہوں میں اور مجھ سے شرماتا ہے دل

    بے قراری دل کی میں کیوں کر جتاؤں یار کو

    سینہ پر جب ہاتھ رکھتا ہے ٹھہر جاتا ہے دل

    غنچۂ پژمردہ پھر شاداب ہو ممکن نہیں

    ہائے اپنا اب کوئی ساعت میں مرجھاتا ہے دل

    دل گیسو ہے شہیدیؔ اس کی زلفِ حلقہ دار

    جس نے دیکھا ایک نظر خوش ہو کے پھنسواتا ہے دل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے