دل کہیں عرض مدعا نہ کرے
دل کہیں عرض مدعا نہ کرے
چھیڑ کر ان کو پھر خفا نہ کرے
اوس پڑ جائی گی چمن پہ صبا
کہہ دے شبنم پہ گل ہنسا نہ کرے
سوکھ کر ہو گیا ہوں میں کانٹا
اپنے در سے وہ گل جدا نہ کرے
لذتِ درد دل پہ مرتا ہوں
ان کو معلوم ہو خدا نہ کرے
دیکھ سر پر نہ چڑھ کے ہو پامال
زلف حد سے ذرا بڑھا نہ کرے
چال سے اس کی خوف ہے مجھ کو
فتنہ برپا کوئی نیا نہ کرے
مر رہاں ہوں میں اک پری وش پر
مجھ کو شرمندہ اب قضا نہ کرے
ضد اثر کو ہے اے کششؔ تو ہو
اس لیے کیا کوئی دعا نہ کرے
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 72)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.