میرے ساتھ آکے رنگ بزم جاناں کون دیکھے گا
میرے ساتھ آکے رنگ بزم جاناں کون دیکھے گا
دل و جاں نذر کر کے خون ارماں کون دیکھے گا
نہ گھبراؤ کرے گا کون دعویٰ خون ناحق کا
سر محشر تمہیں سر در گریباں کون دیکھے گا
خدارا درد کا میرے اثر تم بھی نہ لے لینا
یہ ہنس ہنس کر مرا حال پریشاں کون دیکھے گا
غنیمت ہے شب غم نیند اڑ جاتی ہے آنکھوں سے
سحر تک سیکڑوں خواب پریشاں کون دیکھے گا
بکھر جائیں گے جلوے تم نقاب رخ نہ سرکاؤ
نگاہ شوق کی تنگئ داماں کون دیکھے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.