Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہیں کو دل میں بسا چکے ہیں نشان اپنا مٹا چکے ہیں

خادم حسن اجمیری

تمہیں کو دل میں بسا چکے ہیں نشان اپنا مٹا چکے ہیں

خادم حسن اجمیری

MORE BYخادم حسن اجمیری

    تمہیں کو دل میں بسا چکے ہیں نشان اپنا مٹا چکے ہیں

    مزہ محبت کا پا چکے ہیں تمہارے عمزے اٹھا چکے ہیں

    کہیں ہیں لیلیٰ کہیں ہیں مجنوں کہیں ہیں عاشق کہیں ہیں معشوق

    یہ غور کر کے ذرا تو دیکھو ہر ایک گھٹ میں سما چکے ہیں

    کہیں ہیں یوسف کہیں زلیخا کہیں ہیں شیریں کہیں ہیں فرہاد

    اسی طرح سے ہر ایک رنگ میں تماشہ اپنا دکھا چکے ہیں

    کہیں ہیں رشد اور کہیں ہیں ارشاد کہیں ہیں مرشد کہیں ہیں ہادی

    یہ جتنی لفظیں ہیں سب ہیں فرضی پتہ تو اس کا بتا چکے ہیں

    کہیں ہیں خادمؔ کہیں صفی ہیں کہیں ہیں مینا کہیں ہیں سارنگ

    اسی سبب سے ہیں سب سے ملتے صنم ہیں اپنا سو پا چکے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے