ہوئی دل میں میرے جاناں تری کس قدر رسائی
ہوئی دل میں میرے جاناں تری کس قدر رسائی
مری شکل سے ہے ظاہر بخدا تری خدائی
مرے دل ربا کی صورت جو کہیں تو دیکھے زاہد
وہیں بھول جائے حقا تجھے ساری پارسائی
بخدا تم ہی تم ہی ہو جو نظر میں آ رہا ہے
کہیں شان کبریائی کہیں صورت گدائی
کہیں شکل عاشقانہ بخیال ماہ روئی
کہیں شان خود نمائی کہیں ناز و دلربائی
مجھے عشق نے دکھایا وہ مقام جس جگہ پر
نہ فلک کا ہے گزر واں نہ ملک کی ہے رسائی
جو کروں طواف اپنا تو بجا ہے اور زیبا
تری شکل پیاری پیاری مرے دل میں ہے سمائی
ذرا اب خلیلؔ دیکھو بجمال شاہ خادم
ہمہ طرز بے نیازی ہمہ شان مصطفائیؐ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.