Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کوئی کچھ کہے کوئی کچھ کہے مرا دل تو ان پر اب آ چکا

خلیل صفی پوری

کوئی کچھ کہے کوئی کچھ کہے مرا دل تو ان پر اب آ چکا

خلیل صفی پوری

MORE BYخلیل صفی پوری

    کوئی کچھ کہے کوئی کچھ کہے مرا دل تو ان پر اب آ چکا

    مرے پاس تو وہی ایک تھا سو وہ جا چکا سو وہ جا چکا

    کہو کیسے مانوں میں اب کہا مرا دل پہ قابو نہیں رہا

    مرا دل شفیق و رفیق تھا سو وہ ہاتھ مجھ سے اٹھا چکا

    وہ جو رشتہ مجھ سے تھا دل کو ہاں سو قسم خدا کی ابھی ابھی

    یہیں مجھ سے توڑ کے زاہدا کسی بے وفا سے ملا چکا

    نہ رہی مجھے کوئی آرزو نہ کسی کی فکر نہ جستجو

    جو ان آنکھوں نے نہیں دیکھا تھا سو وہ عشق مجھ کو دکھا چکا

    تری بات کیسے ہے زاہدا تری عقل کیسی ہے تو کہاں

    یہ سنا نہیں کہ خلیلؔ کو کوئی اور کچھ ہے سنا چکا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے