اسیر گیسو کسی کے ہیں ہم چھوٹیں گے کیوں کر چھوٹیں گے کیوں کر
اسیر گیسو کسی کے ہیں ہم چھوٹیں گے کیوں کر چھوٹیں گے کیوں کر
خلیل صفی پوری
MORE BYخلیل صفی پوری
اسیر گیسو کسی کے ہیں ہم چھوٹیں گے کیوں کر چھوٹیں گے کیوں کر
قتیل ابرو کسی کے ہیں ہم بچیں گے کیوں کر بچیں گے کیوں کر
جو سن رہے ہیں ہزار دل سے فسانۂ عشق و درد و الفت
وہ قصۂ حور و خلد واعظ سنیں گے کیوں کر سنیں گے کیوں کر
مرا نہ جانے کوئی ہمیں ہاں قسم خدا کی قسم خدا کی
شہید الفت کسی کے ہیں ہم مریں گے کیوں کر مریں گے کیوں کر
کسی کی فرقت میں خون دل کو جو پی رہے ہیں بصد تمنا
بتا دے واعظ وہ آب کوثر پئیں گے کیوں کر پئیں گے کیوں کر
جو آستانہ پہ شاہ خادم کے سر جھکائیں خلیلؔ اپنا
وہ سر کو اپنے کسی کے در پر دھریں گے کیوں کر دھریں گے کیوں کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.