بے خبر دل میں ترے کچھ ہے اثر
بے خبر دل میں ترے کچھ ہے اثر
اس تڑپنے کی ہمارے ہے خبر
تیری صورت ہر طرف ہے جلوہ گر
جب سے یہ سمجھا تو ہے آیا نظر
مظہر آدم میں تیرا ہے ظہور
تو ہی دل ہے اور تو جان و جگر
کون پوچھے تجھ سے اے کافر ادا
کیوں پھراتا ہے مجھے تو در بدر
تیری الفت کے صنم ہیں دو گواہ
درد دل موجود ہے اور چشم تر
شاہ خادم نے تماشے کو خلیلؔ
مجھ کو آئینہ بنایا دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.