Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہمیں ہندو ہیں ہمیں بت ہیں مسلماں ہیں ہمیں

خلیل صفی پوری

ہمیں ہندو ہیں ہمیں بت ہیں مسلماں ہیں ہمیں

خلیل صفی پوری

MORE BYخلیل صفی پوری

    ہمیں ہندو ہیں ہمیں بت ہیں مسلماں ہیں ہمیں

    ہمیں کافر ہیں ہمیں کفر ہیں ایماں ہیں ہمیں

    اپنی ہی سیر کیا کرتے ہیں ہر دم ہر آن

    باغ و بستاں ہیں ہمیں کوہ و بیاباں ہیں ہمیں

    اپنی ہی شکل میں پایا ہے جسے پایا ہے

    شکل انسان ہیں ہمیں صورت رحماں ہیں ہمیں

    دل ربائی کا بھی ہے طور ہمیں سے پیدا

    چشم فتاں ہیں ہمیں کاکل پیچاں ہیں ہمیں

    یہ جو سب شکلیں ہیں پیدا سو ہماری ہیں خلیلؔ

    طور سینا ہیں ہمیں موسیٰ عمراں ہیں ہمیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے