ہم بھی اس بت کے طلب گار ہیں اللہ اللہ
ہم بھی اس بت کے طلب گار ہیں اللہ اللہ
جس کے یوسف سے خریدار ہیں اللہ اللہ
اس کے ملنے سے ہماری بھی یہ نوبت پہنچی
ہم بھی اب قابل دیدار ہیں اللہ اللہ
پوچھتے کیا ہو حقیقت کو ہماری یارو
اب تو رسوا سر بازار ہیں اللہ اللہ
کچھ خبر ہم کو نہیں دیر و حرم کی زاہد
ساکنان در دل دار ہیں اللہ اللہ
مرتبہ ان کا بیاں ہو نہیں سکتا ہے خلیلؔ
شاہ خادم کے جو سرشار ہیں اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.